مارک روٹے کا بیان جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اور سنگین اعتراف ہے، ایران
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یورپی اتحادیوں نے ایران پر حملوں میں امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کی ہے۔
اسماعیل بقائی نے مارک روٹے کے بیان کو جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اور سنگین اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد اور اس کے وہ رکن ممالک جو اس کارروائی میں شامل رہے ہیں انہیں اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے خاص طور پر اٹلی اور رومانیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وضاحت دینی چاہیے کہ انہوں نے اس تعاون کا فیصلہ کیوں کیا۔