آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں مزید 3 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں مزید 3 سیاسی جماعتیں رجسٹر ہو گئیں۔

قومی اتحاد پارٹی آزاد جموں و کشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) آزاد جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کیلئے دس دن کی توسیع دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 21 مئی: مقبوضہ جموں و کشمیرکی جدوجہدِ آزادی کی تاریخ کا انتہائی درد ناک باب

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا عمل 10 جون تک جاری رہے، عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر و الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت مقررہ شرائط اور قانونی معیار پر پورا اترنے والی جماعتوں کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان نے کہا کہ 10 جون تک رجسٹریشن کیلئے درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں