خان پور: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک
خان پور: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک نامعلوم الاسم ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ڈی پی او عرفان علی سموں نے اس اہم کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔