بہاولنگر میں کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی لاش برامد
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی لاش برامد ہوئی۔
چک رتی رام کے قریب کھیتوں سے خاتون کی لاش ملی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس اور کرائم سین نے لاش کو تحویل میں لے کر موقع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، خاتون کے ورثاء کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے، دوسری جانب واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔