عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نیچرل گیس بھی مہنگی ہوگئی

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث توانائی کی عالمی مارکیٹ میں نئی تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 102.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور یہ 3.78 ڈالر اضافے کے بعد 108.79 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، توانائی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی سطح پر ایندھن اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب نیچرل گیس کی قیمت میں بھی 1.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 3.53 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

ماہرین کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ عالمی معیشت، مہنگائی اور صنعتی شعبے پر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں