کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ دونوں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

ڈاکٹرعمران نے مزید بتایا کہ ہلاک دونوں ملزموں کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مارے گئے دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزموں کے دیگر ساتھوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے جن کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں