حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت کو 299 روپے 50 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت کو 311 روپے 47 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 19 جون کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی بڑی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔