سابق ٹینس چیمپئن کرس ایورٹ پر کینسر کا تیسری بار حملہ
نیو یارک: (ویب ڈیسک) سابق امریکی ٹینس اسٹار اور 18 گرینڈ سلم ٹائٹلز کی فاتح کرس ایورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بےرحم کینسر تیسری مرتبہ ان کی زندگی میں واپس آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ 71 سالہ امریکی سابق ٹینس پلیئر کو پہلی مرتبہ 2021 میں اووری کینسر کی تشخیص ہوئی تھی پھر 2023 میں بیماری دوبارہ لوٹ آئی تھی۔
کرس ایورٹ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی صحت کے حوالے سے کھل کر اپ ڈیٹ دی ہے، گزشتہ ہفتے میرے کئی اسکینز ہوئے جس سے پتہ چلا کہ کینسر واپس آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی سرجری کرا چکی ہوں، ریکوری کی اب پھر آنے والے ہفتوں میں کیموتھراپی کراؤں گی۔
— Chris Evert (@ChrissieEvert) June 25, 2026
کرس ایورٹ نے کہا کہ کینسر بے رحم ہے لیکن میں پر امید اور پر عزم ہوں کہ میں یہ جنگ لڑوں گی۔
اس صورتحال کے بعد کرس ایورٹ اس مرتبہ ومبلڈن کے دوران اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دے پائیں گی۔
علم میں رہے کہ اٹھارہ گرینڈ سلم جیتنے والی کرس ایورٹ نے مکمل ری کوری کے عزم کا اظہار کیا ہے اور وہ 1989 سے ریٹائرمنٹ کے بعد براڈ کاسٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔