فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ: ایکواڈور نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دیدی

ایسٹ رتھرفورڈ: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پہلا اپ سیٹ ہوگیا، ایکواڈور نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دے دی۔

ایکواڈ ور کی ٹیم جیت کے باجود ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہ بنا سکی، آئیوری کوسٹ نے کیوراساؤ کو 0-2 سسے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

جرمنی نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں لیروئے سانی کے ذریعے برتری حاصل کی تاہم ایکواڈور کے نیلسن انگولو نے چند منٹ بعد گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، بعد ازاں 77 ویں منٹ میں گونزالو پلاٹا نے فیصلہ کن گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو اہم فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ ایکواڈور بہترین تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں میں شامل ہو کر آخری 32 مرحلے میں پہنچ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں