پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد منشیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد منشیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

انسداد منشیات کا عالمی دن منانے کا مقصد منشیات کے استعمال سے ہونے والی معاشرتی اور معاشی تباہ کاریوں کے حوالے سے لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کو اس دلدل سے نکالنے کے لئے متاثرہ فرد کا جلد علاج ضروری ہے۔متاثرہ افراد میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں کم و بیش ایک کروڑ سے زائد افراد منشیات کے عادی ہیں، سندھ پولیس کے تعاون سے قائم منشیات بحالی مرکز کے سربراہ عبد الخالق انصاری کہتے ہیں کہ منشیات کا استعمال تعلیمی اداروں میں طلباء کو بھی متاثر کررہا ہے۔

والدین کی توجہ، بری صحبت سے اجتناب اور منشیات فروشی کے خلاف حکومتی سطح پر موثر اقدامات کے ذریعے ہی نشے جیسی لعنت کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں