بہاولنگر: معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں تصادم، خاتون قتل
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ ڈونگہ بونگہ میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔
دونوں گروپوں میں اینٹوں اور ڈنڈوں کے وار سے خاتون جاں بحق ہوگئی، جاں بحق خاتون کی شناخت ذکراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داری داروں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔