اسرائیلی صدر کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ہیلی کاپٹر کو پرندہ ٹکرانے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، اسرائیلی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی صدر مقبوضہ بیت المقدس سے شمالی اسرائیل جارہے تھے، اسحاق ہرزوگ نے دوسرے ہیلی کاپٹر میں اپنا سفر جاری رکھا۔