جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، دو افراد جاں بحق

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، جبکہ اسرائیلی حملوں کے باعث جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں