اسرائیل کو لبنان کے تمام علاقوں سے نکلنا ہوگا: اسماعیل قانی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان کے تمام علاقوں سے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی سرزمین استقامت اور مزاحمت کا میدان ہے۔ اگر اسرائیل لبنان سے خود نہیں نکلتا تو وہ ذلت اور شکست سے دوچار ہو کر بھاگے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں