لاہور کے علاقہ سمن آباد میں معمولی تلخ کلامی پر باپ قتل، بیٹا شدید زخمی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ سمن آباد میں ملزموں نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا۔
ہمسائیوں میں معمولی تلخ کلامی سے لڑائی جھگڑا شروع ہوا جس پر شعیب پارٹی نے فائرنگ کھول دی، فائرنگ کی زد میں آکر زاہد جاں بحق اور اس کا بیٹا حسین زخمی ہو گیا۔
فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے ملزم شعیب، دانیال اور فریاد کو گرفتار کر لیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔