امریکی فوج کے ایران پر فضائی حملے، میزائل، ڈرونز اور ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب فضائی حملے کر دیئے، ایران کے ساحلی علاقے سرک میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی ایرانی میزائل اور ڈرون ذخائر پر کی گئی، ساحلی ریڈار تنصیبات بھی حملوں کا ہدف بنیں۔

سینٹ کام نے بتایا کہ تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کارروائی کی، تجارتی جہاز پر ایرانی حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، ایران نے 25 جون کو سنگا پور کے تجارتی جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔

پاسداران انقلاب نے امریکی حملے پر ردعمل میں کہا کہ ایران نے امریکی فوج کا حملہ پسپا کر دیا، امریکی حملے کا جواب تیز اور فیصلہ کن ہوگا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں