ایران میں سفارتی موجودگی نہ ہونے سے نقصان ہو رہا ہے: کینیڈا

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے کہتے ہیں کہ ایران میں سفارتی موجودگی نہ ہونے سے نقصان ہو رہا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے کہتے ہیں متعدد مواقعوں پر ایران سے کینیڈین شہریوں کو نکالنے کیلئے دوسرے ممالک سے مدد لینا پڑی، حکومت نے ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر کوئی بات چیت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے یا تہران میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ نہیں، کینیڈا نے 2012ء میں تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں