سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف

ممبئی: (دنیا نیوز) سچ چھپائے نہ چھپ سکا، مودی سرکار نے پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔

بھارت نے گزشتہ سال پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران مارے گئے 6 بھارتی فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی، بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک اہلکاروں میں بھارتی آرمی کے پانچ اور فضائیہ کا ایک اہلکار شامل ہے۔

ہلاک فوجیوں میں صوبیدار میجر پون کمار، لانس نائیک دنیش کمار، حوالدار سنیل کمار، مرلی نائیک، ویر چکرا اور فضائیہ کے سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں۔

بھارت کی جانب سے اس سے پہلے کسی بھی اہلکار کی سرکاری طور پر شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اور ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کے عملے کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں