کراچی میں گھر سے ماں اور کمسن بیٹی کی پھندا لگی لاشیں برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار کے قریب گھر سے ماں بیٹی کی پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔

لاشوں کی شناخت 30 سالہ صبا اور 8 سالہ نبیہہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے خاتون کے شوہر حنیف کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون نے رسی کی مدد سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی، بیٹی کو کوئی زہریلی چیز دے کر قتل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں