فیفا ورلڈکپ: سینیگال کی عراق کو 0-5 سے شکست دیکر تاریخی کامیابی
ٹورنٹو: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈکپ 2026 میں سینیگال نے عراق کو 0-5 سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے گروپ آئی کے میچ میں سینیگال نے عراق کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 سے ہرا دیا۔
سینیگال کی جانب سے حبیب دیارا نے چوتھے منٹ میں برتری دلوائی، پاپ گیے کے 2 جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے کے ایک گول نے کامیابی کو تاریخی بنا دیا۔
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 26, 2026
سینیگال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں 5 گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے خلاف بھاری مارجن سے فتح کے بعد سینیگال کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔