ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے پاکستان فرسٹ حکمت عملی پر گامزن ہیں: بلال بن ثاقب

زیورخ: (دنیا نیوز) وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے "پاکستان فرسٹ" حکمتِ عملی پر گامزن ہے۔

وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے زیورخ میں عالمی مالیاتی نظام کی تشکیل میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

 بلال بن ثاقب نے عالمی فارم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی نظام اب سافٹ ویئر اور بلاک چین کے ذریعے خودکار ہوتا جا رہا ہے، دنیا کے مالیاتی قواعد دوبارہ لکھے جا رہے ہیں، مستقبل میں پاکستان اہم کردار ادا کرے گا، مالیاتی نظام اب سافٹ ویئر اور بلاک چین کے ذریعے خودکار ہوتا جا رہا ہے، سرحدیں اسے نہیں روک سکتیں۔

بلال ثاقب نے خطاب میں کہا کہ پاکستان ٹوکنائزڈ فنانس کے قواعد بنانے والوں میں شامل ہوگا، اب سوال ڈیجیٹل اثاثوں کی اجازت کا نہیں، ان کی بالادستی کا ہے ،ابھرتی معیشتوں کو مالیاتی مستقبل کے قواعد خود تشکیل دینا ہوں گے، پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے "پاکستان فرسٹ" حکمتِ عملی پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی جدت کو روکنا نہیں، مؤثر انداز میں ریگولیٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان دنیا کی بڑی ڈیجیٹل اثاثہ مارکیٹوں میں شامل ہے، پاکستان عالمی کرپٹو اپنانے کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

وزیر مملکت نے عالمی فارم میں نے CBDCs، سٹیبل کوائنز اور ٹوکنائزڈ منی پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی نظام کی نئی تشکیل میں پاکستان فعال کردار ادا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں