حکومت نے جیٹ فیول 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا
کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کر دی، جس کے بعد نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے ملکی ایئرلائنز کو طیاروں کے ایندھن کے اخراجات میں ریلیف ملنے کی توقع ہے، جس سے آپریشنل لاگت میں بھی کمی آسکتی ہے۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگی صورتحال سے قبل جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لیٹر تھی، تاہم بعد ازاں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔