کاکروچ جنتا پارٹی، مودی حکومت کو ٹکر دینے والی نئی سیاسی قوت

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی نوجوانوں کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے مودی نے بھارت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، نوجوانوں کے مستقبل کو اندھیرے میں جھونک کر مودی نے بھارتی نوجوانوں کو شدید عوامی احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارہ سی این این کے مطابق مودی کے دور میں کوئی بھی سرکاری امتحان لیک ہونے سے نہیں بچتا ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کے مطابق سرکاری امتحانات میں پرچہ لیک روکنے کے لیے ڈائپر ہی آخری حل رہ گیا ہے، بھارتی طلباء مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کے راستے پر جا رہے ہیں۔

کانگریس رہنما ابھیشیک دت کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے 10 سالوں میں 90 امتحانی پرچے لیک کر کے ساڑھے 6 کروڑ طلباء کی زندگیاں برباد کی ہیں، بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان کی نااہلی نے بھارت کے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

سی این این کے مطابق مودی کا نااہل وزیر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو دہشت گرد کہہ کر اپنی ناکامی چھپا رہا ہے۔

تاریخ اور پولیٹیکل سائنس کی ماہر بابیتا تیاگی کے مطابق مودی کے زیرِ اثر میڈیا کے بنائے گئے بیانیے کے برعکس زمینی حقائق ایک بالکل مختلف تصویر پیش کرتے ہیں، بھارتی عوام نے پیپر لیک نہ روک سکنے والی بی جے پی حکومت کی دیگر شعبوں میں بھی بدترین کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں