حزب اللہ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدے کو غلطی قرار دیدیا

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے رکنِ پارلیمنٹ امین شیری نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو غلطی قرار دیتے ہوئے براہ راست مذاکرات کی سخت مخالفت کی ہے۔

رکنِ پارلیمنٹ امین شیری نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات ایک غلط فیصلہ ہے، ان کے مطابق اسرائیل وہ کچھ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو وہ دو جنگوں میں حاصل نہیں کر سکا اور اب وہ لبنان کے اندرونی اختلافات کو بھڑکا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان کو مزید رعایتیں دینے کی طرف دھکیل رہا ہے جبکہ لبنان کی جانب سے دریائے لیطانی کے جنوب میں فوج کی تعیناتی پر اتفاق دراصل ان کے مطابق اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کے مترادف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں