اسلام آباد کی عدالتوں میں عید الاضحیٰ کی 3 روزہ تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 26 سے 28 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔
رجسٹرار ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق منگل 26 مئی سے جمعرات 28 مئی تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث عدالتیں بند رہیں گی۔
دوسری جانب کفایت شعاری مہم کے تحت جمعے سے اتوار تک بھی جوڈیشل ورک نہیں ہو گا۔