مودی انسان کے روپ میں سانپ، ناروے کے اخبار میں بھارتی وزیراعظم کا کارٹون شائع

اوسلو: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی ایک بار پھر بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی تنقید کی زد میں ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے بڑے اخبار نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی اصلیت ”انسان کے روپ میں سانپ کا کردار‘‘ دکھا دی، ناروے کے معروف اخبار آفتن پوسٹن نے بھارتی وزیراعظم مودی کو سانپ کا کھیل دکھانے والے کے روپ میں پیش کرتے ہوئے کارٹون شائع کیا ہے۔

کارٹون پر بین الاقوامی سطح پر بحث شروع ہوگئی اور مکار اور پریشان کن شخص کی سرخی بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین امور خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں اور شدت پسند بیانیے پر پہلے بھی عالمی سطح پر تنقید ہوتی رہی ہے اور یہ تازہ واقعہ اسی بحث کو مزید تقویت دیتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت میں اختلافِ رائے پر پابندیوں اور سخت پالیسیوں کے الزامات بھی مسلسل سامنے آتے رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے عالمی امیج پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ نفرت پر مبنی سیاست کسی بھی ملک کو عالمی سطح پر تنہائی کی طرف لے جا سکتی ہے اور بھارت کو بھی اسی تناظر میں بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں