مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹر پرائزز ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: ہارون اختر خان

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹر پرائزز ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ورلڈ مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈے 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ تقریباً 71 لاکھ 40 ہزار مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹر پرائزز ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کامیاب اور مستحکم معیشت کے مرکز میں باہمت کاروباری شخصیت کھڑی ہوتی ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ غیر زرعی شعبے میں 80 فیصد سے زائد روزگار کے مواقع مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹر پرائزز دے رہے ہیں۔

ہارون اختر خان نے مزید کہا کہ ایم ایس ایم ایز ، جی ڈی پی میں 40 اور برآمدات میں 30 فیصد حصہ ڈال رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں