ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
تہران :(دنیا نیوز) ایرانی سول ایوی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور دبئی کے درمیان پروازیں یکم جولائی سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی اور ایرانی سول ایویشن حکام نے پروازوں کیلئے ضروری اجازت نامے جاری کر دیے۔
ابتدائی طور پر ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں دبئی جائیں گی، ضروری اقدامات کے بعد دیگر ایئرلائنز کی پروازیں یہ روٹ استعمال کریں گی۔
میڈیا رپورٹ میں ایرانی سول ایوی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کی بحالی ابھی زیرِ غور ہے،دیگر پروازوں کی بحالی متعلقہ حکومتی اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہو گی۔