کراچی کے بحریہ آڈیٹوریم میں فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب

کراچی :(دنیا نیوز) بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں پاکستان نیوی کی انویسٹیچر 2026 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے ڈیوٹی کے دوران خدمات کے اعتراف میں پاک بحریہ کے  اہلکاروں کو مختلف فوجی اعزازات سے نوازا۔

دوسری جانب پاک بحریہ کے 18 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا جب کہ سی پی اوز اور سیلرز کو تمغۂ خدمت (ملٹری) کے مختلف اعزازات دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 33 اہلکاروں کو تمغۂ خدمت (ملٹری) فرسٹ کلاس سے نوازا گیا، 82 اہلکاروں کو تمغۂ خدمت (ملٹری) سیکنڈ کلاس دیے گئے اور 69 اہلکاروں کو تمغۂ خدمت (ملٹری) تھرڈ کلاس سے اعزازات عطا ہوا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں