سرگودھا: نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، دکاندار قتل
سرگودھا: (دنیا نیوز) فاطمہ جناح کالونی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 27 سالہ علی حیدر کو سر، چہرے اور سینے میں گولیاں لگیں، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کر لیے ہیں۔
ورثا نے پولیس کو بتایا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، کیس جلد حل کر لیں۔