آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین ہوگیا، اطلاق یکم مئی 2026ء سے ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا۔

ایس این جی پی ایل کیلئے ترسیلی قیمت 15.6237 اور ڈسٹری بیوشن قیمت 16.9847 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایس ایس جی سی ایل کیلئے ٹرانسمیشن قیمت 14.0931 اور ڈسٹری بیوشن قیمت 16.0426 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

نئی قیمتیں پی ایس او کے 3 کارگوز اور پی ایل ایل کے ایک سپاٹ کارگو کی بنیاد پر طے کی گئیں، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں