پرواز پی کے 8303 کے حادثے کو 6 سال بیت گئے، پیاروں کو کھونے والوں کے زخم آج بھی تازہ

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 8303 کے حادثے کو چھ سال بیت گئے۔

حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے زخم آج بھی تازہ ہیں، حادثے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے، طیارے میں سوار دو خوش قسمت مسافر حادثے میں محفوظ رہے۔

پائلٹ نے ٹاور کو لینڈنگ گیئر جام ہونے اور انجن خراب ہونے کی اطلاع دی تھی، دو مرتبہ ’مے ڈے مے ڈے‘ کی کال دی، اسی دوران طیارہ ایئرپورٹ کے قریب رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں