سرگودھا: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو موت کے گھاڑ اتار دیا
سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقہ جھاوریاں میں 3 افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے بتایا کہ مقتول محمد بوٹا گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا، ملزم گولیاں مار کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مقتول محمد بوٹا کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزموں کی تلاش کے لئے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے قتل کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، امید ہے جلد تفتیش کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے، ہر پہلو سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔