سندھ کے کچے میں پولیس کا آپریشن کامیاب، 11سالہ بچی بازیاب

جیکب آباد:(دنیا نیوز) سندھ کے کچے میں پولیس کا آپریشن کامیاب ہونے سے 11سالہ بچی کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

ایس ایس پی کلیم ملک کے مطابق دو روز قبل پشاور سے اغوا کی گئی 11سالہ بچی حورم کے لیے کچے علاقے کوٹ شاہو میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور 13زخمی ہوئے۔

کلم ملک کا کہنا تھا کہ پولیس نے آپریشن میں بھنگلانی گینگ کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا تھا ، پولیس ک مسلسل آپریشن  کے دباؤ کے باعث ڈاکو بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

واضح رہے بچی کی اغوا کا نوٹس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی لیا تھا اور پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں