اب اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں، پریشر ہینڈل کرنے پر کام کر رہے ہیں: فاطمہ ثنا
لاہور: (دنیا نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ اب ہم اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں، پریشر کیسے ہینڈل کرنا ہے اس پر کام کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز اور ورلڈ کپ آ رہا ہے جس کی تیاری مکمل ہے۔
فاطمہ ثناء نے کہا کہ امید ہے آئرلینڈ اور انگلینڈ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے، ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں، کسی ایک میچ کو نہیں، پورے ورلڈ کپ کو دیکھ رہے ہیں۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 23, 2026
کپتان قومی ویمن ٹیم نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ اچھا ہوتا ہے، 2026 میں ہماری ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔
فاطمہ ثناء نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں ٹاپ فور میں آئے، خواہش ہے کہ میری پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان ٹیم ٹاپ فور میں جگہ بنائے۔
کپتان قومی ویمن ٹیم نے کہا کہ ہماری سپنرز اہم ہیں ان کا کردار اہم ہو گا، جنوبی افریقہ میں ہماری فاسٹ بولرز نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔