لبنان میں اسرائیلی ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری جاری، مزید 2 شہری شہید

بیروت:( دنیا نیوز) جنوبی و مشرقی لبنان میں اسرائیلی ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری جاری ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنان میں مزید 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، رشایا الوادی میں گھر پر حملے سے ایک شخص شہید جب کہ ایک زخمی ہوا۔

صور کے علاقے البازوریہ میں شامی مزدور اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے جب کہ عین بعال روڈ پر صیہونی فوج کے ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوا۔

نبطیہ اور اطراف میں بھی اسرائیلی ڈرون حملوں میں شدت آگئی، بیروت کے جنوبی مضافات پر اسرائیلی ڈرون کی نچلی پروازیں جاری ہیں ۔

علاوہ ازیں راس الناقورہ میں اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں