پینٹاگون نے یو ایف او فائلز کا دوسرا حصہ جاری کر دیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کا دوسرا حصہ جاری کر دیا۔

نئی جاری ہونے والی یو ایف او فائلز میں آگ کے گولے، ڈسکز اور شفایابی سے متعلق غیر معمولی سبز روشنی کے گولے دیکھے جا سکتے ہیں، 222 فائلز میں لوگوں کے حوالہ جات شامل ہیں، ایک فائل میں 1948ء سے 1950ء کے درمیان نیو میکسیکو کی خفیہ تنصیب میں مشاہدات اور تحقیقات کے 116 صفحات شامل ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری فائلز میں ملٹری بیس کے قریب اطلاع کے 209 مشاہدات بھی شامل ہیں، اس متعلق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے امریکی عوام خود یہ سب دیکھیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یو ایف اوز سے متعلق جاری پہلی قسط میں کسی اجنبی ٹیکنالوجی یا خلائی مخلوق کے وجود کا کوئی حتمی ثبوت نہیں دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں