کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جیت لیا
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی پرو لیگ کے آخری مرحلے میں کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت النصر نے داماک کو 1-4 سے شکست دے کر لیگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اس کامیابی کے ساتھ النصر نے 86 پوائنٹس حاصل کیے اور اپنے روایتی حریف الہلال کو دو پوائنٹس کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ النصر کا 2019 کے بعد پہلا سعودی پرو لیگ ٹائٹل ہے جبکہ رونالڈو کے لیے بھی سعودی عرب میں یہ پہلی لیگ کامیابی ثابت ہوئی۔
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) May 21, 2026
میچ میں پہلا گول 34ویں منٹ میں سادیو مانے نے جواو فیلکس کے کارنر پر شاندار ہیڈر کے ذریعے سکور کیا۔
دوسرے ہاف میں کنگزلے کومان نے خوبصورت انفرادی کوشش کے بعد گیند جال میں پہنچا کر برتری دگنی کردی۔
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) May 21, 2026
داماک نے پنالٹی پر گول کرکے النصر کی برتری کم کی لیکن اس کے فوراً بعد رونالڈو نے دلکش فری کک کے ذریعے اسکور کر کے میچ پر دوبارہ گرفت مضبوط کر لی۔
81ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح اور ٹائٹل کو یقینی بنا دیا، میچ کے اختتام پر رونالڈو فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے رو پڑے۔