پی سی بی کے اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سکورر نجم السعید انتقال کر گئے۔

نجم السعید کے بیٹے سید محمد شاہزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

نجم السعید پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر سکورر تھے، انہوں نے حال ہی میں پی ایس ایل میں سکورر کے فرائض انجام دیے تھے۔

نجم السعید ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آفیشل سکورر رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں