پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹ آج دوپہر 3 بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

شائقین آج دوپہر 3 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔

لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 کوریئر ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے، لاہور میں آٹھ، راولپنڈی میں پانچ اور اسلام آباد میں تین ٹی سی ایس سینٹرز پر ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں