کچے کے علاقے میں فائرنگ، 3 ڈاکو ہلاک ایک زخمی
کشمور: (دنیا نیوز) کچے کے علاقے میں شر اور کوش برادری کے درمیان فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی، ہلاک ہونیوالوں میں بدنام زمانہ ڈاکو بھوری شر، اس کا بھائی معروف شر اور نورو کوش شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی شخص کو ورثا نے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔