وزیر پٹرولیم سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور توانائی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری اور توانائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ صورتحال میں ذمہ دارانہ اور مؤثر سفارت کاری کا مظاہرہ کیا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود پٹرولیم سپلائی برقرار رکھنے پر وزارت پٹرولیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی چیلنجز سے نمٹنے اور صنعتی و تجارتی شعبوں کو استحکام دینے میں علی پرویز ملک نے مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا۔
ملاقات کے موقع پر کاروباری برادری نے صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں، جس پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ معاشی استحکام اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر رابطوں کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ توانائی چیلنجز سے نمٹنے اور صنعتی و تجارتی شعبوں کو استحکام دینے میں علی پرویز ملک نے مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا۔