شاہراہ بھٹو کی تکمیل کے دوران کسی کو بے گھر نہیں کیا: مراد علی شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کی تکمیل کے دوران کسی کو بے گھر نہیں کیا اس لئے منصوبہ مکمل ہونے میں وقت لگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ میں پہلے سے زیادہ سیٹیں لیں گے، اگلے الیکشن میں اپنے اس ریکارڈ کو توڑیں گے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک لیڈر نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کا کتنی بار افتتاح کریں گے، ان کو صرف تنقید کرنی ہے یہ ہمیشہ دکھی رہیں گے، تین جون سے قبل کراچی کے مزید تین منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں