حکومت سندھ کا عیدالاضحیٰ کیلئے 4 تعطیلات کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ نےعید الاضحیٰ کی 4 تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سندھ بھرمیں 26 مئی سے 29 مئی 2026 تک عام تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی، عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری اور بلدیاتی اداروں پر ہوگا۔
ضروری خدمات کے ملازمین اور بجٹ کی تیاری میں مصروف عملہ چھٹیوں سے مستثنیٰ ہوگا۔
نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری سے جاری کیا گیا۔