ہم ایران میں وہی کر رہے ہیں جو وینزویلامیں کیا: ٹرمپ

واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران میں وہی کر رہے ہیں جو وینزویلامیں کیا۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا جب کہ ایران معاہدے کیلئے بےتاب ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے، ہم ایران میں وہی کر رہے ہیں جو وینزویلا میں کیا، ہم نے اپنے حملوں سے ایران کو سخت نقصان پہنچایا۔

واضح رہے حالیہ تناؤ اور جنگ کے بعد سے خطے میں حالات کشیدہ ہیں اور امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے، پاکستان اور خلیجی ممالک اس تنازع کو ختم کروانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں