یورپ اور ایشیا کو ایران پر امریکی ایٹمی حملے کا خطرہ تھا، برطانوی خبر ایجنسی
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی خبر ایجنسی نے لکھا ہے کہ یورپ اور ایشیا کو ایران پر امریکی ایٹمی حملے کا خطرہ تھا۔
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی تہذیب اجاڑنے کا مطلب ایٹمی حملہ لیا گیا تھا، یورپی ممالک نے امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا تھا جس پر محکمہ خارجہ نے یورپ کو واضح جواب نہیں دیا۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ امریکی حملے کے خطرے کے باعث برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے سخت بیان تیار کر لیا تھا، اسی شام صدر ٹرمپ نے ایران سے جنگ بندی کا اعلان کیا۔