آسٹریلین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) آسٹریلین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے ایئرپورٹ پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا، مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل روانہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے قذافی سٹیڈیم لاہور میں  شیڈول ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں