لاہور میں چالان ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کا انوکھا اقدام

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے کیے گئے اقدام نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کینال روڈ پر مال روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک پولیس نے بیرئیر لگا کر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روکنا شروع کر دیا۔

ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث کینال روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے، دفاتر جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اچانک بیرئیر لگانے سے نہ صرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا بلکہ روزمرہ معمولات بھی شدید متاثر ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں