موسمیاتی بحران کا زیادہ بوجھ غریب طبقات اٹھا رہے ہیں، مصدق ملک

باکو: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی بحران کا سب سے زیادہ بوجھ وہ غریب طبقات برداشت کر رہے ہیں جن کا عالمی کاربن اخراج میں نہ ہونے کے برابر حصہ ہے۔

باکو میں منعقدہ 13 ویں ورلڈ اربن فورم سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے عالمی برادری کی توجہ موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے درمیان گہرے تعلق کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ایک خاندان کو غربت سے نکلنے میں دو نسلیں لگ جاتی ہیں، مگر ایک قدرتی آفت انہیں دوبارہ محرومی اور پسماندگی میں دھکیل دیتی ہے۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ سستی، محفوظ اور موسمیاتی اثرات سے محفوظ رہائش کسی قسم کی خیرات نہیں بلکہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

فورم کے موقع پرانہوں نے آذربائیجان کے وزیرِ توانائی پرویز شاہبازوف سے ملاقات بھی کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی، موسمیاتی تعاون اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں