بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کر دیا

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کر دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ شاہراہ بھٹو آمد ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔

معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب ، آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو ، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، صوبائی وزراء سید زوالفقار علی شاہ، شاہینہ شیر علی، جام خان شورو ، مشیر و معاونین خصوصی ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پیپلز پارٹی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں کارکنان تقریب میں شریک ہوئے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شارع بھٹو قیوم آباد سے ایم نائن موٹروے تک چھ انٹرچینجز پر مشتمل 39 کلومیٹر طویل سگنل فری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ بھٹو پر افتتاحی سفر بھی کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی ڈرائیو کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈملوٹی ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس ادا کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ بھٹو کا قائد آباد سے کاٹھوڑ تک کے سیگمینٹ افتتاح کر دیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قیوم آباد تا کراچی پورٹ تک ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں